the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
https://www.youtube.com/watch?v=9sHF_Ybogrg
انقرہ،3مئی(ایجنسی) میڈیا کے مطابق ترکی کی پارلیمنٹ اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب حکومتی اراکین کی جانب سے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی کارروائی سے استثنیٰ کے خاتمے کا بل پیش کیا گیا، بل ایوان میں آتے ہی اپوزیشن ارکان آپے سے باہر ہوگئے اورانہوں نے احتجاج شروع کردیا جس پر بات بحث و تکرار سے نکل کر ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
کومتی جماعت اے کے پی اور حزب اختلاف کی کرد



نواز جماعت ایچ ڈی پی کےاراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور اس دوران دونوں جانب سے ایک دوسرے پر خوب لاتوں اور مکوں کی بارش کی گئی جب کہ بعض افراد نے مخالفین پر پانی بھی پھینک کر اپنے غصے کا اظہار کیا اور جو چیز ہاتھ آئی سامنے والے کو دے ماری۔
کرد نواز اپوزیشن جماعت ایچ ڈی پی کا کہنا ہے کہ اس بل کا مقصد ان کی جماعت کو نشانہ بنانا ہے اس لیے وہ اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے جبب کہ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.